Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

پاکستان نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ یمن کے صوبے مارب میں بھی حملے بند کرے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے جازان پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے جازان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے نہ صرف سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے خلاف ہے بلکہ معصوم لوگوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستان نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ یمن کے صوبے مارب میں بھی حملے بند کرے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے پرامن سیاسی حل پر زور دیتا ہے۔

شیئر: