Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہدا روڈ کی تعمیر کی تاریخی تصویر

’الہدا روڈ کو 1965 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ سطح سمندر سے دو میٹر بلند ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے طائف کے الہدا روڈ جسے جبل الکر بھی کہا جاتا ہے کی تعمیر کی تاریخی تصویر جاری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ پہاڑی راستہ 1956 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ انتہائی دشوار گزار راستہ تھا جسے حجاج و معتمرین کے لیے آسان بنادیا گیا ہے۔
پہاڑوں کے درمیان بل کھاتی الہدا روڈ سطح سمندر سے 2000 میٹر بلند ہے۔ یہ طائف کو مکہ مکرمہ سے جوڑتی ہے۔
الہدا روڈ فن تعمیر کا اعجوبہ سمجھا جاتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی حکومت حاجیوں اور عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے کیا سہولت فراہم کر چکی ہے۔

شیئر: