Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ 80 برس قبل کیسا تھا، تاریخی تصویر

شاہ عبدالعزیز ثقافتی مرکز نے تاریخی تصویر ٹوئٹر پر جاری کی ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز ثقافتی مرکز (دارہ) نے ٹوئٹر پر ساحلی شہر جدہ کے پرانے علاقے کی نادر اور تاریخی تصویر جاری کی ہے۔ 
 تصویر میں میں اس وقت کی تہذیب و تمدن کی عکاسی کی گئی ہے۔
 80 برس پرانی اس تصویر میں جدہ کا قدیم طرز تعمیر نظر آ رہا ہے۔

یہ تصویر1943 کی ہے جس میں مٹی سے بنے گھر دیکھے جا سکتے ہیں (فوٹو: عاجل)

یہ تصویر1943 ( 1362 ہجری) کی ہے جس میں مٹی سے بنے گھر دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والی سڑک بھی پختہ نہیں ہے۔
 تصویر میں ایک’ سقہ‘ بھی دکھائی دے رہا ہے۔
 عاجل ویب کے مطابق یہ تصویر امریکی میگزین لائف سے لی گئی ہے۔ میگزین نے شاہ عبدالعزیز کا پہلا انٹرویو شائع کیا تھا۔

یونیسکو نے جدہ کے قدیم علاقے البلد کو تاریخی ورثہ قرار دیا ہے

 واضح رہے کہ یونیسکو نے جدہ کے قدیم علاقے البلد کو تاریخی ورثہ قرار دیا ہے۔ یہاں کی قدیم عمارتوں کو اسی طرز پر بحال کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے کی اصل شکل برقرار رہ سکے۔
 تاریخی علاقے البلد کی 56 مخدوش عمارتوں کی بحالی اور مرمت کے لیے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

شیئر: