Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تاریخی اور نایاب تصاویر

چند دن پہلے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی تاریخی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں جس کے بارے میں آل سعود کی تاریخ کے اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ یہ شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان ہیں جو اس وقت وزیر توانائی ہیں۔
اس سے پہلے بھی  شاہ سلمان بن عبد العزیز کی تاریخی اور نایاب تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
شاہ سلمان کا بچپن، اپنے والد ملک عبدالعزیز کے ہمراہ نایاب تصویر

گذشتہ برس اگست میں سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1357ھ مطابق 1938 کے دوران بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کی ایک نایاب تصویر کا کلپ جاری کیا تھا جس میں وہ مکہ مکرمہ میں حج وفود کے سربراہوں کے استقبا لیے سے خطاب کر رہے ہیں۔  
اس تصویر میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں سعودی عرب کے موجودہ حکمراں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نظر آرہے ہیں۔ 
شاہ سلمان کی اس وقت عمر تین برس تھی۔ وہ منی میں حج وفود کے سربراہوں سے اپنے والد بانی مملکت کے خطاب کے موقع پر ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ 
خون کا عطیہ دیتے ہوئے شاہ سلمان کی 44 سال پرانی تصویر

کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی 44 سالہ پرانی تصویر جاری کی تھی جس میں وہ خون کا عطیہ دے رہے ہیں۔
جون 2020 میں بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر عجائب گھر نے شاہ سلمان کی تاریخی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’یہ تصویر 1977 کی ہے جس میں شاہ سلمان بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے خون کا عطیہ دے رہے ہیں‘۔
شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی نایاب تصویر 

ستمبر 2020 میں سوشل میڈیا پرشاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی نایاب تصویر وائرل ہوئی تھی۔
تصویر میں خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان سے گلدستہ لیتے ہوئے مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان پرائمری جماعت کے طلب علم تھے۔  
اخبار 24 کے مطابق یہ تصویر ’صور آل سعود‘ (آل سعود کی تصاویر) ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی تھی۔
صور آل سعود اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ یہ تصویر ریاض سکول کی ایک خصوصی تقریب کی ہے۔
شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی تاریخی تصویر وائرل

اگست 2017 میں سوشل میڈیا میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے نائب شہزادہ محمد بن سلمان کی یادگار تصویر وائرل ہوئی۔
شاہ عبد العزیز عجائب گھر کی طرف سے جاری ہونے والی تاریخی تصویر حج 1419ھ کی تھی جس میں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان احرام میں ہیں۔
شاہ سلمان کی پوتے کے ساتھ تصویر وائرل

اگست 2018 میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اپنے پوتے عبد العزیز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی۔ تصویر میں شاہ سلمان اپنے پوتے ساتھ دلجوئی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 
ننھا شہزادہ، شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ خالد بن سلمان کا بیٹا ہے۔
ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ شاہ سلمان کی تاریخی تصویر

فروری 2018  میں سعودی دفتر خارجہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایک تاریخی تصویر جاری کی تھی ۔
دفتر خارجہ نے اس کے کیپشن میں تحریر کیا  تھا کہ یہ تصویر سعودی دارالحکومت ریاض میں 1979میں اس وقت لی گئی تھی جب خادم حرمین ریاض کے گورنر تھے اور ملکہ ایلزبتھ مملکت کے دورے پر ریاض پہنچی تھیں۔
جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر تھے

مارچ 2020 میں شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی 65 برس پرانی تصویر جاری کی گئی جب وہ ریاض کے گورنر تھے۔
تصویر میں شاہ سلمان گورنریٹ آفس میں بیٹھے دفتری کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ تصویر 1955 کی ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باقاعدہ گورنر ریاض کا چارج سنبھالا تھا۔

 

 

 

شیئر: