Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر شہریوں کو گھروں میں جاکر کورونا ویکسین لگانے کی مہم

’مہم کے تحت 3 ہزار معمر اور معذور شہریوں اور گھروں میں جاکر ویکسین دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
طائف محکمہ صحت نے معمر اور معذور شہریوں کو گھروں میں جاکر کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مہم میں 3000 معمر شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
محکمہ صحت نے کہاہے کہ ’یہ وہ معمر شہری ہیں جنہیں گھروں میں صحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’طائف کمشنری اور اس کے ماتحت علاقوں میں اب تک 10 کورونا ویکسین مراکز قائم کیے جاچکے ہیں‘۔
’ان میں سے 6 مراکز طائف شہر میں ہیں جبکہ باقی قرب و جوار کے علاقوں میں کام کر رہے ہیں‘۔
’یہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے صحتی ایپ میں اندراج کرائیں۔

شیئر: