Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی‘

حج سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔
عرب نیوز نے عکاظ اخبار کے حوالے سے بتاایا کہ وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے‘۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ’ ان تیاریوں کی بنیاد پر’ ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں‘۔

شیئر: