Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر حائل کے عہدے کی میعاد میں چار برس کی توسیع 

شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کا تقرر 22 اپریل 2017 کو کیا گیا تھا۔(فوٹو عکاظ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کے عہدے میں چار برس کی توسیع کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کا تقرر 22 اپریل 2017 کو کیا گیا تھا۔ انہیں گورنر حائل بدرجہ وزیرمقرر کیا گیا تھا۔  
شہزادہ عبدالعزیز بن سعد 2000 سے لے کر 2017 تک حائل کے نائب گورنر رہے۔ وہ حائل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ 

شیئر: