Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں شکایات کے لیے واٹس ایپ سروس کا اجرا

’سروس کا مقصد فوری اور بروقت کارروائی ہے تاکہ پیش کی جانے والی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے حرم مکی میں شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ سروس جاری کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’واٹس ایپ سروس پر زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں کے علاوہ حرم مکی کسی بھی قسم کی شکایت یا قابل توجہ امر کی طرف نشاندہی کی جاسکتی ہے‘۔
’سروس کا مقصد فوری اور بروقت کارروائی ہے تاکہ پیش کی جانے والی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے‘۔
حرمین شریفین انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ ’واٹس ایپ سروس خود کار سسٹم کے تحت ہوگی جس میں شکایت کنندہ کو بھی خود کار سسٹم کے تحت جواب دیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ حرمین انتظامیہ نے اس سے پہلے ٹول فری نمبر 1966 جاری کیا تھا جس کے ذریعے کسی بھی قسم کی شکایت یا قابل توجہ امر کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

شیئر: