Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ایک کروڑ زائرین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی

’دو ملین 754 ہزار عمرہ زائرین اور 8 ملین نمازیوں کو مسجد الحرام میں سہولت دی گئی ہے‘
عمرہ بحالی کے بعد سے لے کر اب تک ایک کروڑ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’17 صفر سے 22 رجب تک 27  لاکھ 54 ہزار عمرہ زائرین اور آٹھ ملین نمازیوں کو مسجد الحرام میں مختلف سہولتیں دی گئی ہیں۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف کے زائرین اور نمازیوں کو انتظامیہ کی طرف سے مختلف سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق عمرہ کے مناسک کے علاوہ فرض نمازوں کی ادائیگی کے خواہش مند اعتمرنا ایپ کے ذریعے سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: