Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو مختلف قسم کی ویکسین لگوائی جاسکتی ہیں؟

’بہتر ہے دو مختلف قسم کی ویکسین کے درمیان کم سے کم اسے 14 دن کا وقفہ دینا چاہئے‘ ( فوٹو: عکاظ)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ دو طرح کے مختلف ویکسین لینے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے درمیان 14 دن کا وقفہ ہو۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک شخص نے وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا ہے کہ انفلوئنزا کی ویکسین لینے کے بعد کیا کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے؟۔
اس پر وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’مختلف قسم کے ویکسین محدود وقت کے دوران لگوانے کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں، اس پر کوئی مستند ریسرچ نہیں ہے‘۔
’تاہم بہتر یہی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کی ویکسین لگوا رہا ہے تو دوسری ویکسین لگوانے سے پہلے کم سے کم اسے 14 دن کا وقفہ دینا چاہیے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہم اسی چیز کا پر زور مشورہ دیتے ہیں کہ انفلوئنزا یا کسی قسم کی ویکسین لگوانے والا اگر کورونا ویکسین لگوانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے، دونوں کے درمیان مناسب وقفے کا اہتمام کرے۔‘

شیئر: