Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے بعد پیناڈول استعمال کر سکتے ہیں؟

منفی اثرات کے بارے میں کوئی ریسرچ سامنے نہیں آئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے بعد پیناڈول لینے سے ویکسین کی تاثیر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ ابھی تک ویکسین منفی اثرات کے بارے میں کوئی ریسرچ سامنے نہیں آئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے وزارت صحت کے سرکاری اکاؤنٹ ’الصحۃ 937‘ پر سوال پوچھا کہ ’کیا کورونا ویکسین کے فوراً بعد پیناڈول کھانے سے ویکسین کی تاثیر پر کوئی فرق پڑے گا۔‘ 
وزارت صحت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘بعض لوگ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ پیناڈول لینے سے ویکسین کا اثر محدود ہو جائے گا یہ بات غلط ہے۔ اس دعوے کا کوئی سائنٹیفک ثبوت ابھی تک ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔‘ 
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے)  نے نئے کورونا وائرس کی برطانوی کمپنی سٹرازینکا کی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت  دی ہے۔ یہ ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ سائنسی جائزوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’اگر ویکسین لینے کے بعد دو سے تین ہفتے  گزرنے پر کووڈ 19 کے کسی مریض سے ملاقات ہوجائے تو ایسی صورت میں ہاؤس آئسولیشن ضروری نہیں ہوگی۔‘
ترجمان کے مطابق ’حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی ویکسین کے بعد بھی جاری رکھی جائے۔‘

ویکسین کے بعد حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کے بعد حفاظتی تدابیر کے سوا کسی اور پابندی کی ضرورت نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سینے کے امراض میں مبتلا وہ افراد جو کورٹیزون جیسے مواد پر مشتمل سپرے لیتے ہوں وہ پہلی فرصت میں کورونا ویکسین کے لیے اندراج کرائیں۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ ’جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سپرے لینے والوں کے لیے کورونا ویکسین ٹھیک نہیں وہ غلطی پر ہیں۔ انہیں پہلی فرصت میں ویکسین لینی چاہئے۔‘
 

شیئر: