Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے ای پورٹل

ای پورٹل کا افتتاح صارفین کے عالمی دن پر کیا گیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے مسافروں کی سہولت کے لیے ای پورٹل کا افتتاح کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ای پورٹل کئی خدمات اور سہولتیں فراہم کرے گا۔
مثلا مسافروں کو سفر کے دوران ان کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرے گا۔ سفر کا تجربہ بہتر بنانے اور سفری خدمات سے متعارف کرایا جائے گا۔
 
مسافروں کو ان کے حقوق کے بارے میں قوانین و ضوابط سے مطلع کیا جائے گا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں مزید کہا کہ ای پورٹل کی بدولت سعودی ایئرپورٹس پر خدمات کا معیار بلند ہوگا۔ مسافروں سے تجاویز لی جائیں گی اور سپیشلسٹ پلیٹ فارموں کے ذریعے شکایات کا اندراج ہوگا۔
مسافروں سے دریافت کیا جائے گا کہ ان کا سفر کا تجربہ کیسا رہا۔ مسافر ای پورٹل کے ذریعے چوبیس گھنٹے صوتی مکالمہ کرسکیں گے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ مسافر ای پورٹل کی مدد سے ڈیجیٹل معاون سے براہ راست بات کرسکیں گے۔ اس سے اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔ ان کے کیا حقوق ہیں اس حوالے سے سوال کرسکیں گے۔
پرواز کے دوران کورونا وبا کے زمانے میں مسافروں پر کیا پابندیاں عائد ہیں اس کاپتہ لگا سکیں گے۔ ڈیجیٹل معاون ہوائی جہازوں اور سعودی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تجاویز اور شکایات کا بھی اندراج کرے گا۔   

شیئر: