Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریولنگ ایجنسیوں پر صارفین کے حقوق کیا ہیں؟

نرخ نامے کی پابندی نہ کرنا بھی خلاف ورزی میں شامل ہے- (فوٹو سبق)
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ماتحت خلاف ورزیوں کے قومی پلیٹ فارم ’ایفا‘ نے ٹریولنگ ایجنسیوں کے حوالے سے 26 خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان خلاف ورزیوں پر کم از کم جرمانہ ایک ریال اور انتہائی جرمانہ ایک لاکھ ریال ہے۔  
ٹریولنگ ایجنسیوں کی خلاف ورزیاں کیا ہیں؟ 

محکمہ شہری ہوابازی سے اجازت کے بغیر کام شروع کرنا بھی خلاف ورزی ہے- (فوٹو العربیہ)

محکمہ شہری ہوابازی کی منظوری کے بغیر اپنے کسی بھی اشتہار یا مارکیٹنگ سکیم میں شہری ہوابازی کے نام اور لوگو کا اندراج۔ 
جاری کردہ لائسنس میں غیر مذکور ناموں یا درجہ بندی یا خصوصیات یا پتے استعمال کرنا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کی منظوری یا اسے اطلاع دیے بغیر ایجنسی کو عارضی یا مستقل بنیاد پر بند کرنا۔ 
ٹریولنگ ایجنسی کا بالواسطہ یا بلاواسطہ طریقے سے  اپنے زمرے سے مختلف سکیم کا اشتہار دینا۔ 
لائسنس میں مذکور خدمات ناقابل قبول طریقے سے پیش کرنے سے انکار۔ 
انسپکٹرز کے مطالبات پورے نہ کرنا یا قانون کے دائرے میں انہیں اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے سہولت فراہم نہ کرنا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کی منظوری کے بغیر اپنا لائسنس کسی اور کو استعمال کرنے کی اجازت دینا یا کسی اور کے حق میں اس سے دستبردار ہوجانا۔ 
لائسنس اور زمرہ بندی کے سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہوجانا۔ 
ایسی فضائی کمپنیوں کی سفری دستاویزات کا اجرا اور فروخت جس کا مملکت میں کوئی رجسٹرڈ ایجنٹ نہ ہو- 
محکمہ شہری ہوابازی کی پیشگی منظوری کے بغیر ایجنسی کا نام تبدیل کرنا۔ 
ٹکٹوں کے نرخوں یا ان کی میعاد یا سہولتوں یا ریزرویشنوں وغیرہ سے متعلق غلط یا گمراہ کن معلومات پیش کرنا۔ 
سیاحتی پروپیگنڈے کی تصاویر، نقشے، گائیڈبک یا ایسے پمفلٹ تقسیم یا شائع کرنا جن میں مذکور معلومات کے صحیح ہونے کی کارروائی نہ کی گئی ہو۔ 
عربی اور انگریزی میں پیکیج اور خدمات کا اشتہار نہ دینا۔ 
صفائی اور نرخ نامے کی پابندی نہ کرنا۔
بیرون مملکت کے اداروں کے لیے ایاٹا کے نمبروں سے ٹکٹ، ریزرویشن کی پابندی نہ کرنا۔ 
ایاٹا میں زر اشتراک جمع نہ  کرانا۔ سعودی ٹریولنگ سوسائٹی کی رکنیت میں توسیع نہ کرانا۔ 
ٹکٹ یا سیاحتی پیکیج یا دیگر خدمات کی واپسی کی صورت میں مطلوبہ رقم صارفین کو نہ دینا- 
اصل لائسنس اور زمرہ بندی کا سرٹیفکیٹ ایجنسی میں چسپاں نہ کرنا۔ 
ٹکٹوں کی زمرہ بندی واضح نہ کرنا۔ ادارے کی تعارفی لوح چسپاں نہ کرنا۔ 
بکنگ کے نظام کی پابندی نہ کرنا۔ لائسنس کے اجرا سے قبل کاروبار شروع کردینا۔ 
انسپکٹرز کو اپنی ڈیوٹی انجام  دینے  سے روکنا۔ 

ٹریولنگ ایجنسیوں کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے ’ایفا‘ پلیٹ فارم بنایا گیا ہے- (فوٹو سوشل میڈیا)

ایفا نیا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے سعودی عرب میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ٹریولنگ ایجنسیوں کی خلاف ورزیوں کا شکار ہونے سے روکا جارہا ہے۔ 
ایفا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں، سفری پیکیجز اور مختلف خدمات سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنا ٹریولنگ ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے اور ان پر یہ صارفین کا حق ہے۔ 
ایفا نے جو 26 خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے وہ ٹریولنگ ایجنسیوں پر صارفین کے حقوق ہیں انہیں پورا نہ کرنے پر ٹریولنگ ایجنسیوں پر ایک ریال سے ایک لاکھ ریال تک کے جرمانے ہوں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: