Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں سعودی باشندوں نے 8.5 ارب ریال خرچ کیے

گزشتہ ہفتے خریداری کے مقابلے میں 1.4 ارب ریال کم خرچ ہوئے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک نے سات سے 13 مارچ کے دوران سعودی عرب میں اخراجات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے یہں۔
اخبار 24 کے مطابق سینٹرل بینک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایک ہفتے کے دوران سعودی باشندوں نے 8.5 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے- گذشتہ ہفتے خریداری کے مقابلے میں اس ہفتے کی قدر میں 13.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 1.4 ارب ریال کم خرچ ہوئے۔‘

ایک ہفتے میں کھانے پینے پر 1.3 ارب ریال خرچ کیے گئے( فوٹو: عرب نیوز)

سعودی صارفین نے ایک ہفتے میں کھانے پینے پر 1.3 ارب ریال خرچ کیے جبکہ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں 1.1 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے، دیگر مدوں میں 1.18 ارب ریال ریکارڈ پر آئے ہیں۔ 
سعودی سینٹرل بینک نے بتایا کہ صارفین نے اشیائے صرف اور خدمات پر 752.3 ملین ریال، صحت پر 661.8 ملین ریال، ملبوسات اور جوتوں پر 640.3 ملین، پٹرول سٹیشنوں پر 450.3 ملین، ٹرانسپورٹ پر 446.6 ملین، تعمیراتی سامان پر424.7 ملین، فرنیچر پر 366.3 ملین، الیکٹرانک آلات پر 307.4 ملین اور زیورات پر 273.9 ملین ریال خرچ کیے ہیں۔

شیئر: