Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: پانی دھوپ میں رکھنا خلاف ورزی ہے، بلدیہ

مسقط: پانی کی بولتیں دھوپ میں رکھنا یا فروخت کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مسقط میونسپلٹی نے پانی فروخت کرنے والے تجارتی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں بند پانی کو دھوپ میں رکھنا یا دھوپ سے بچائے بغیر گاڑی میں لے کر جانا قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر سزا ہوگی۔ پانی فروخت کرنے والی دکانوں اور سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو چاہئے کہ وہ ضوابط کی پاسداری کریں۔ پانی سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں پانی دھوپ سے مکمل طور پر بچا ہوا ہونا چاہئے۔
 

شیئر: