Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ گم ہونا، گاڑی کی چوری: غیر ملکیوں کے لیے پولیس رپورٹ کے آسان طریقے

سعودی عرب میں ہائی وے پیٹرولنگ کا سسٹم مثالی ہے۔ ہائی ویز پرموجود پیٹرولنگ پارٹی کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ جاتی ہے۔: فوٹو ایس پی اے
کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں پولیس سٹیشن سمیت تمام سرکاری اداروں میں آنے والوں کے لیے پیشگی وقت لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
اپائنٹمنٹ کے لیے ابشر پورٹل پریہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ پیشگی وقت لینے کے لیے یہ لازمی نہیں کہ ابشر اکاونٹ ہولڈر ہی سرکاری ادارے میں جانے کے لیے وقت حاصل کرے گا بلکہ اگر کسی کا ابشر اکاونٹ نہیں ہے تو وہ بھی وقت حاصل کرسکتا ہے۔
اس کے لیے ابشر کے ہوم پیچ  پر ’اپائنٹمنٹ‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
پولیس جہاں قانون کے نفاذ کو یقینی بناتی ہے وہاں لوگوں کی مدد کےلیے بھی ہمہ وقت پیش پیش رہتی ہے۔ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنے اور مدد حاصل کرنے کے بارے میں اہم معلومات دی جا رہی ہیں جن سے کسی کو بھی کبھی بھی واسطہ پڑ سکتا ہے۔ 
پولیس سے مدد  
کسی بھی ہنگامی نوعیت کے موقع پر 999 پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 911 ہنگامی سینٹر کے اہلکار بھی ہر قسم کی مدد کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔ 
اگر پولیس اسٹیشن میں کسی گمشدگی یا واقعہ کی رپورٹ کرانی ہوتو اس کے لیے جیسا اوپر بیان کیا جا چکا ہے(موجودہ حالات میں) پیشگی وقت حاصل کرنے کے بعد متعلقہ ادارے میں جائیں جہاں استقبالہ کاؤنٹر پر موجود اہلکار کو اپنی دشواری کے بارے میں آگاہ کریں۔ 
گاڑی چوری کی رپورٹ کرانے کا طریقہ 

اگر جس شخص کی گاڑی چوری ہوئی ہے اوروہ رپورٹ کرنے کے لیے تھانے نہ آ سکتا ہو تو لازمی ہے کہ ابشر اکاونٹ سے اصل مالک کسی واقف کار یا رشتہ دار کو پاور آف اٹارنی جاری کرے گا۔: فوٹو ایس پی اے 

اگر کسی کی گاڑی چوری ہوجاتی ہے اس کے لیے لازمی ہے کہ گاڑی کا مالک خود تھانے جائے تاہم اس امر کا تعین کر لیا جائے کہ جس علاقے میں چوری کی واردات ہوئی ہے اسی علاقے کے تھانے سے رجوع کیا جائے۔ 
تھانے میں استقبالہ کاؤنٹر پرکار چوری کی رپورٹ کے بارے میں استفسار پرمتعلقہ اہلکار یا ڈیسک کی نشاندہی کر دی جائے گی۔ 
گاڑی کااصل مالک نہ ہونے کی صورت میں 
اگر جس شخص کی گاڑی چوری ہوئی ہے اوروہ رپورٹ کرنے کے لیے تھانے نہ آ سکتا ہو تو لازمی ہے کہ ابشر اکاونٹ سے اصل مالک کسی واقف کار یا رشتہ دار کو پاور آف اٹارنی جاری کرے گا۔ 
جاری کی جانے والی پاور آف اٹارنی کے ذریعے رپورٹ درج کرائی جائے ۔ رپورٹ درج کراتے واردات کی جگہ اور وقت کے بارے میں صد فیصد درست معلومات ہونا چاہئیں تاکہ رپورٹ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ 
اقامہ کی گمشدگی پر رپورٹ  

کسی بھی ہنگامی نوعیت کے موقع پر 999 پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 911 ہنگامی سینٹر کے اہلکار بھی ہر قسم کی مدد کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔  فوٹو ایس پی اے

اقامہ گم ہونے کی رپورٹ جوازات میں کی جاتی ہے تاہم اسے شہریا علاقے جہاں جوازات کے ذیلی دفتر نہیں وہاں یہ ذمہ داری پولیس تھانے والے انجام دیتے ہیں ۔ 
ہائی وے پولیس
سعودی عرب میں ہائی وے پیٹرولنگ کا سسٹم مثالی ہے۔ ہائی ویز پرموجود پیٹرولنگ پارٹی کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ جاتی ہے۔ 
کسی کو مدد درکار ہونے کی صورت میں پولیس پارٹی کے اہلکار بلا کسی استثنی فوری طورپرمدد کے لے حاضر ہوجاتے ہیں۔ شاہراہوں پر مختلف فاصلے پر پیٹرولنگ پولیس کے اسٹیشنزموجود ہیں جبکہ ایک اسٹیشن کی حدود سے دوسرے اسٹیشن کی حد تک پولیس پارٹی کا گشت مسلسل جاری رہتا ہے۔   
 

شیئر: