Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی الیکٹرک ریس کار

بارسلونا ..... عالمی موبائل کانگریس کے دوران دنیا کی پہلی ایسی الیکٹرک ریس کار متعارف کرائی گئی ہے جو کسی ڈرائیور کے بغیر چلتی ہے۔ اسے تیار کرنے والوںنے اسے روبو کار کا نام دیا ہے اسکی ڈیزائننگ کا سہرا ٹرون لیگیسی کے سر ہے جو عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر ہیں ۔ مستقبل کے سائنسی حوالوں سے نت نئے ڈیزائن بناکر عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ڈیزائن کی تیاری میں متعدد کیمرے اور راڈار استعمال کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ بہتر طور پر ڈیزائن تیار کیا جاسکے اوراسے عملی شکل میں پیش کیا جائے۔ ان سب چیزوں کے علاوہ 2انتہائی حساس بصری سنسر بھی اس میں لگائے گئے ہیں۔ اب اس کار کو کچھ دن بعد اسی سال ڈرائیورکے بغیر چلنے والی کاروں کی ریس میں پیش کیا جائیگا۔ روبو کار دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ایسی دو روبو کاریں تیار کی گئی ہیںجو بارسلونا میں کچھ دن بعد ہونے والی بغیر ڈرائیور کی کار ریس میں حصہ لے گی ۔ اسکے بعد ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاروں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔روبو کار کا وزن 975کلو گرام ہے ۔ اسکی لمبائی 4.1میٹر ہے اور چوڑائی2 میٹر ہے۔ اس میں 4 موٹریں لگی ہوئی ہیں اور یہ 200میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
 

شیئر: