Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کا پاکستان کو مزید ویکسین تحفتاً دینے کا اعلان

چینی وزیر خارجہ نے 31 مارچ تک پاکستان کو مزید  ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوانے کا اعلان کیا۔  (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیر کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کورونا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ہوا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے چیلنج کے بعد  جس طرح چین نے عالمی برادری بالخصوص پاکستان کی معاونت کی ہے وہ فقیدالمثال ہے۔

 

ہم کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔‘
وزیر خارجہ نے تحفتاً کورونا ویکسین  بھجوانے پر چینی قیادت اور چینی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستانی شہریوں کو کورونا وبا سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن کا ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے جس کے لیے ہمیں جلد ویکسین کی مزید ڈوزز درکار ہوں گی۔
بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے 31 مارچ تک پاکستان کو مزید  ویکسین ڈوزز تحفتاً بھجوانے کا اعلان کیا۔ 
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سے کرونا ویکسین کے حصول کے لیے سو سے زیادہ ممالک رابطہ کر چکے ہیں۔ ’لیکن پاکستان کے ساتھ ہم اپنی مثالی دوستی کو نبھاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی مطلوبہ ڈوزز مہیا کریں گے۔‘
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس پر چینی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شیئر: