Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت کی پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تہنیتی پیغامات ارسال کیے: فوٹو سعودی سفارتخانہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستانی حکومت اور برادر پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد پیش  کی ہے۔ 
منگل کو سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں  یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمیشہ ترقی کی جانب گامزن رہے۔
ایک دن پہلے پیر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، مسرت اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر صدر پاکستان کے نام اپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔
 

شیئر: