Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے ڈرون کا منفرد ڈیزائن

یہ ڈرون ادویہ کے بغیر ٹڈی دل کا خاتمہ کر سکے گا- (فوٹو سبق)
سعودی نوجوان عطیہ شنان الصلاحی نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لے سپیشل ڈرون کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ یہ روایتی دواؤں کے بغیر ٹڈی دل کا صفایا  کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ 
شنان الصلاحی نے ڈرون کا ڈیزائن تیار کرنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگایا ہے۔ 

ڈرون کا مختصر نام (غوش 1) ہے- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان کا کہنا  ہے کہ یہ کثیر المقاصد ڈرون ہے۔ اس کی مدد سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاسکے گا اور مشکلات میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا بھی جا سکے گا۔ اس کا مختصر نام (غوش 1) ہے۔ 
الصلاحی نے بتایا کہ سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی میں اس کا اندراج (طائرۃ الجراد الصاعقۃ) کے نام سے ہو گیا ہے۔ جس کے معنی (ٹڈی دل کو کرنٹ لگانے والا ڈرون) ہیں۔ 

ڈرون کی شکل کا تصور ٹڈی دل سے لیا گیا ہے- (فوٹو سبق)

سعودی نوجوان نے کہا کہ ڈرون کے ڈیزائن کا تصور ٹڈی دل سے لیا گیا ہے۔ اس سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔ یہ اس حوالے سے ڈرونز کی دنیا میں انقلابی نوعیت کا حل سامنے آئے گا۔ 
الصلاحی نے توجہ دلائی کہ یہ ایجاد نیوم جیسے سعودی عرب کے مستقبل کے شہروں کو ٹڈی دل جیسی آفات سے روایتی ادویہ کے بغیر چھٹکارا دلا سکے گی۔  
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: