جدہ میں انٹرنیشنل کافی اینڈ چاکلیٹ ایگزیبیشن 2025 اختتام پذیر
5 سے 7 نومبر تک جاری رہی، ہزاروں افراد کو متوجہ کیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ میں تین روزہ انٹرنیشنل کافی اینڈ چاکلیٹ ایگزیبیشن 2025 جو مقامی ہوٹل میں 5 سے 7 نومبر تک جاری رہی، ہزاروں افراد کو متوجہ کیا۔
اس مقبول سالانہ ایونٹ میں 70 سے زیادہ نمائش کنندگان جن میں انڈسٹری اور ڈسٹریبوشن کے شعبے کے ٹاپ کافی، چاکلیٹ سپلائرز، مینوفیکچرز، کاروباری افراد اور پروفیشنلز شامل تھے۔

مٹھائی، کھجور اور آئس کریم مینو فیکچرز اور سپلائرز کے بوتھ بھی موجود تھے۔
ایگزیبیشن میں ان لوگوں کے لیے مواقع فراہم کیے گئے جو کافی یا چاکلیٹ بنانے میں اپنی معلومات بڑھانا یا پروفیشنل طور پراسے شعبے کو اختیار کرنا چاہتے تھے۔
یہ نمائش سعودی نوجوانوں اور کاروباری افراد کو با اختیار بنانے، کافی اور چاکلیٹ انڈسٹری میں معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کے کلچر کو فروغ دینے کےلیے ایک نمایاں قومی پلیٹ فارم کی نمائندگی کرتی ہے۔

روایتی کافی مشروبات اور چاکلیٹ کو چکھنے کے ساتھ نمائش کی خاص بات پہلی سعودی چاکلیٹ چیمپیئن شپ شامل تھی جس نے سعودی کافی ثقافت اور چاکلیٹ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
علاوہ ازیں کافی تیار کرنے اور چاکلیٹ بنانے کے ماہرین کی جانب سے متعدد ورکشاپس، مقابلے اور پینل مباحثے بھی منعقد کیے گئے۔
