Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کے سعودی قاتل کو موت کی سزا

جنرل کورٹ میں قتل کا الزام ثابت ہوگیا تھا- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ  ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو مکہ مکرمہ  میں موت کی سزا دے دی گئی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ مقامی شہری صالح بن سالم بن ذیاب  المسعودی نے اپنے ہموطن وقیت بن حسن بن عبداللہ المالکی کو قتل کردیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا- سیکیورٹی فورس نے تلاش کرکے اسے گرفتار کرلیا-
جنرل کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر صالح  المسعودی کو اسلامی قانون جان کے بدلے جان کے بموجب ’قصاص‘ کی سزا دی تھی-
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی- آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا-
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ چونکہ مقتول کے وارثوں میں نابالغ بھی تھے اس وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد کو وارثوں کے بالغ ہونے تک ملتوی کردیا گیا تھا- آخر میں مقتول کی اولاد نے سن بلوغت کو پہنچنے پرموت کی سزا کے نفاذ کا مطالبہ کیا تو عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: