Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے سالانہ امتحانات عید سے قبل مکمل کرانے کا فرمان جاری کردیا

پرائمری سکولوں کے امتحانات یکم رمضان سے ہوں گے- (فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سالانہ امتحانات عید الفطر سے قبل مکمل کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا-
رواں تعلیمی سال  1442ھ کے تمام امتحانات عید الفطر کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل مکمل کرلیے جائیں گے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان کے بموجب پرائمری سکولوں کے امتحانات منگل یکم رمضان 1442ھ مطابق 13 اپریل  2021 سے شروع ہوں گے جبکہ پرائمری سکولوں اور نرسری کے طلبہ و طالبات کی تعطیلات کاآغاز 10 رمضان  1442ھ مطابق  22 اپریل 2021 جمعرات کے بعد ہوگا-
مڈل اور ثانوی سکولوں کے سالانہ امتحانات 6 رمضان 1442ھ مطابق  18 اپریل 2021 اتوار سے شروع ہوں گے جبکہ مڈل اور ثانوی سکولوں کے طلبہ و طالبات کی تعطیلات کی شروعات  17 رمضان 1442ھ مطابق 29 اپریل 2021 کو جمعرات کی حاضری کے بعد ہوگی-
سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور ٹیکنالوجی اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے اعلی ادارے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل تمام امتحانات مکمل کرلیں- یہ ادارے امتحانات اپنی سہولت سے شروع کرسکتے ہیں-
سالانہ امتحانات مقررہ وقت سے قبل منعقد کرنے کا شاہی فیصلہ ولی عہد، نائب وزیراعظم و سربراہ اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر طلبہ و طالبات کے مفادات کو مدنظررکھ  کر کیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: