Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات، مشترکہ اعلامیہ جاری 

شاہ سلمان اور عراقی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات پر اطمینان اور پسندیدگی کا اظہار کیا-
خادم حرمین شریفین سے جمعرات کو عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ورچول ملاقات کی-  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں دونوں برادر ممالک سعودی عرب اور عراق کے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا- 
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عراقی وزیراعظم نے اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے کے  امن واستحکام کے  لیے تعاون بڑھایا جائے گا- 
شاہ سلمان اور عراقی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات پر اطمینان اور پسندیدگی کا اظہار کیا- 
 دونوں رہنماؤں نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کے  کردار کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے ظاہر کیا- 
عراق نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات پر قدرومنزلت کا اظہار کیا- شاہ سلمان نے عراقی وزیراعظم کو  ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے  بہت جلد سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی- 
شاہ سلمان نے عراقی صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام عراقی وزیراعظم کو دیا-  
دونوں ملکوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظر کے تبادلے کے لیے عراق اور سعودی عرب کے اندر تعاون بڑھانا ہوگا- 
عراقی وزیراعظم نے اس حوالے سے یمنی بحران کے خاتمے  کے لیے سعودی امن فارمولے کی حمایت کی- 
 

شیئر: