Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کا امکان

اتوار سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ (فوٹو اخبار 24)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعہ 26 سے پیر 29 مارچ 2021 تک مملکت کے بیشترعلاقوں کا موسم غیرمستحکم  رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے  مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سامنے کا منظر نظروں سے اوجھل ہوجائے گا۔ ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 50 کلو میٹر سے زیادہ ہوگی۔ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جمعے سے حدود شمالیہ، الجوف اور حائل سے شروع ہوگا۔

جمعے کو 4 علاقوں میں درجہ حرارت 3 تا 7 سینٹی گریڈ ہوگا- (فوٹو اخبار 24)

قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ گرد آلود طوفان کے اثرات اتوار اور پیر کو ریاض ریجن کے جنوبی مقامات تک پھیل جائیں گے اور وہاں سے اثرات نجران، نیز عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مشرقی علاقوں کا رخ کریں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت 3 سے 7 سینٹی گریڈ تبوک، الجوف، حائل اور حدود شمالیہ میں ہوگا جبکہ مملکت کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ جائے  گا البتہ اتوار کی صبح سے کمی آنے لگے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: