Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرومین لائبریری سے سعودی تلواریں کیسے چوری ہوئیں؟

چوری کی واردات تین منٹ میں مکمل کی گئی تھی- (فوٹو اخبار 24)
امریکی ایف بی آئی نے ریاست میسوری میں واقع ٹرومین لائبریری سے چوری کی جانے والی تین سعودی تلواروں کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ تلواریں 43 برس قبل چوری ہوئی تھیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ تلواریں 24 مارچ 1978 کو میسوری ریاست میں واقع  ٹرومین لائبریری سے چوری ہوئی تھیں۔ ذمہ داران کو یقین ہے کہ اس واردات میں لائبریری کے سیکیورٹی سسٹم سے واقف افراد شامل ہوں گے۔ 
ایف بی آئی نے بتایا کہ یہ تلواریں سعودی فرمانروا شاہ سعود نے اس وقت کے امریکی صدر ٹرومین کو تحفے کے طور پراس وقت پیش کی تھیں جب وہ ولی عہد کے منصب پر فائز تھے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ تلواروں کی چوری کی واردات تین منٹ میں مکمل کی گئی تھی۔ ایک گاڑی لائبریری کے جنوبی گیٹ کے قریب آ کر رکی۔ دو افراد لائبریری کی عمارت میں داخل ہوئے۔ انہوں نے تلواروں کے شوکیس کو توڑا اور تلواریں چوری کرکے کھڑکی کے راستے نکل کر فرار ہوگئے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: