Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرڈیننس میں ترمیم، چیئرمین ایچ ای سی عہدے سے ہٹا دیے گئے

ڈاکٹر طارق بنوری نے مئی 2021 تک چیئرمین کے عہدے پر فائز رہنا تھا۔ فوٹو: اے پی پی
پاکستان کی وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت مکمل کرنے سے پہلے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے بعد ڈاکٹر طارق بنوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
آرڈیننس 2002 کے تحت ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر چار سال کے لیے فائز رہنا تھا، اس کے تحت ان کی مدت ملازمت مئی 2022 میں مکمل ہونا تھی۔
ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت کم کر کے دو سال کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر طارق بنوری کو مسلم لیگ ن کی حکوت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔

شیئر: