Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میونسپلٹی کی شجر کاری مہم، دس لاکھ پودے لگیں گے

یہ  ہدف 2022 کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے شہر کی سڑکوں، شاہراہوں، چوراہوں، پارکوں شہر کی داخلہ گاہوں، کمشنریوں اور قریوں میں دس لاکھ پودوں کی شجر کاری پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ  ہدف 2022 کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے بیا ن میں کہا کہ گزشتہ دنوں 36 لاکھ 28 ہزار 538 درخت، پودے اور پھلواریاں شہر میں لگائی گئی ہیں۔ ان کی حفاظت بھی ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔
  مدینہ میں اب تک 18 لاکھ  51 ہزار 422 مربع میٹر کا علاقہ سبزہ زاروں سے آراستہ ہوچکا ہے۔ شہر کی تمام شاہراہوں، شہر میں داخل ہونے والے راستوں اور سرکلر روڈ تھری پر بھی شجر کاری ہوگی۔ 
مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت پودوں اور درختوں کی جگہ انسان اور ماحول دوست درخت اور پودے لگا ئے جائیں گے ۔
اس حوالے سے تعمیراتی توسیع کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اس پروگرام کی بدولت زندگی کا معیار بلند ہوگا۔ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم ہوں گے۔ سایہ دار مقامات میں اضافہ اور آلودگی کی مقدار کم ہوگی۔ 

شیئر: