Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں خواتین رضا کاروں کی شجر کاری مہم

’20 سے زیادہ خواتین رضا کار مختلف پارکوں میں دو ہزار سے زیادہ پودے لگائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے تحت خواتین رضا کاروں نے مکہ مکرمہ کے پارکوں میں شجر کاری مہم شروع کر دی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق 20 سے زیادہ خواتین رضا کار میونسپلٹی کے تحت پارکوں کی کمیٹی کے تعاون سے دو ہزار سے زیادہ پودے لگائیں گی۔

پہلے مرحلے میں مکہ مکرمہ کے العدل پارک میں پودے لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے جبکہ بعد ازاں دیگر پارکوں میں بھی شجر کاری ہوگی۔

میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مہم کا مقصد ایک طرف شجر کاری ہے اور دوسری طرف رضاکارانہ معاشرتی خدمات پر لوگوں کو ابھارنا ہے۔

شیئر: