Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکڑیوں میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ 9.5 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔ منشیات لکڑیوں میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ محکمے کو اس کی اطلاع مل گئی تھی اور منشیات سمگل کرنے والے نیٹ ورک کا تعاقب کررہے تھے۔
بیان میں ترجمان نے کہا کہ 6 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان میں سے چار کا تعلق سعودی عرب اور دو کا شام سے ہے۔
ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: