Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکام نے  بدھ کو جنوب مغربی سعودی عرب میں 94 کلو گرام حشیش ضبط کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی ایجنسی برائے سیکیورٹی امور کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور میڈیا کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ جازان ریجن کے علاقے الدیر میں سیکیورٹی فورس نے دوران گشت ایک گاڑی کے فیول ٹینک میں مہارت سے چھپائی گئی ستر کلو گرام حشیش برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے جازان کے علاقے فیفا میں بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے قبضے سے چوبیس کلو گرام حشیش برآمد کی ہے ۔ دراندازوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی،انہیں جلد مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا جائے گا۔

شیئر: