Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹل ہل کے باہر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی

کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیپٹل کے قریب چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جمعے کو ایک شخص نے کیپٹل ہل کے باہر کھڑی رکاٹوں کے ساتھ کار ٹکرا دی۔ 
واقعے میں دو پولیس آفیسر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رکاوٹوں کے ساتھ کار ٹکرانے والے ملزم کو گولی مار کر  شدید زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ 
قائم مقام کپیٹل پولیس چیف یوگنندا پٹ مین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ زخمی آفیسر میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ حملہ آور کو بھی ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔
کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیپٹل کے قریب چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔  کیپٹل پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے دو یو ایس سی پی آفیسرز پر گاڑی چڑھا دی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام نے اے پی کو بتایا زخمی ہونے والے ایک آفیسر کو پولیس کار میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ دوسرے کو ایمرجنسی طبی کارکنان نے ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے کے بعد کیپٹل ہل کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور عملے کو بتایا گیا کہ وہ اندر آسکتے ہیں اور نہ ہی باہر جا سکتے ہیں۔

شیئر: