Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں منشیات فروخت کرنے والے دو غیر ملکی گرفتار

ملزمان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے دوغیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے۔
ملزمان کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل تھی جس میں انہیں جدہ کے ایک علاقے میں منشیات فروخت کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا کہ پولیس کو وڈیو موصول ہوئی جس کے بعد ملزمان کی نشاندہی کی لیے وڈیو کو متعلقہ ادارے ارسال کیا گیا۔ 
ادارے کی جانب سے ملزمان کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ 
گرفتار ملزمان کی عمریں بیس سے تیس برس کے درمیان ہیں۔ ان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ دائر کرکے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں ان پر منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں بھیجاجائے گا۔ 

شیئر: