Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں : وزارت حج وعمرہ

’حرم مکی میں کام کرنے والے تمام افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ موسم کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘۔
’رمضان المبارک میں عمرہ موسم کے آغاز کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا ہے، عمرہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں کام کرنے والے تمام افراد کو ویکسین لگوائی جاچکی ہے‘۔
’حرم مکی شریف میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے علاوہ وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر تیار کرلی ہیں‘۔
 
 

شیئر: