Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں پچاس سے زیادہ ڈیجیٹل سکرینیں

نئی صورتحال کے مطابق ڈیجیٹل سکرین کے پیغامات بدلتے رہتے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر )
سعودی عرب میں مساجد کی انتظامیہ نےعمرہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے پچاس سے زائد آگہی ڈیجیٹل سکرینز نصب کی ہیں۔
یہ سکرین حرم مکی میں مختلف مقامات پر نصب کی گئی ہیں۔ نئی صورتحال کے مطابق ڈیجیٹل سکرین کے پیغامات بدلتے رہتے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق متعدد بین الاقوامی زبانوں کے ماہرین نئے پیغامات کے ترجمے فراہم کرتے رہتے ہیں۔ 
مسجد الحرام کی انتظامیہ ڈیجیٹل سکرین کا نگراں ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔ حرم مکی کے اندر سکرین کا حجم 36 مربع میٹر جبکہ صحنوں میں نصب سکرین کا اوسط حجم 25 مربع میٹر رکھا گیا ہے۔
ان سکرینز آگہی پیغامات اور ضروری ہدایات پیش کی جاتی رہتی ہیں۔ ان دنوں کورونا وبا کے پیش نظر کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر زیادہ زور ہے۔ 
سکرینز پر زائرین کے لیے خیر مقدمی کلمات ، حرم مکی کی زیارت کی سعادت پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں زائرین کی سہولت کے لیے ٹیلیفون نمبر بھی دیے جارہے ہیں ان پر رابطہ کرکے وہ مذہبی استفسارات کے جواب حاصل کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: