Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 50 لاکھ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے

’کورونا ویکسین سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے بالکل مفت ہے‘ ( فوٹو: المناطق)
سعودی عرب میں اب تک 50 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین لگوا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’587 مراکز کے ذریعہ اب تک 50 لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا ویکسین لگوائی جاچکی ہے‘۔
’یہ اعداد و شمار سعودی عرب کے تمام شہروں کے ہیں جہاں کورونا ویکسین مراکز قائم ہیں‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے بالکل مفت ہے‘۔
’ویکسین لگوانے کے خواہش مند فوری طور پر اپنا اندراج صحتی ایپ میں کریں‘۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی نہیں بلکہ ہر شخص کی اپنی مرضی پر ہے تاہم ویکسین بے حد اہم  اور مفید ہے۔
 

شیئر: