Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا پاکستان میں ’رمضان راشن پروگرام‘ کا آغاز

اس سے ایک لاکھ 24 ہزار 200 افراد کو فائدہ ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پیر 5 اپریل کو پاکستان میں رمضان راشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس حوالے سے خصوصی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ سعودی سفیر نواف المالکی، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور پاکستان میں قدرتی آفات کے قومی ادارے کے متعدد عہدیدار شریک ہوئے۔ 

20700 راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے- (فوٹو ایس پی اے)

پاکستان میں شاہ سلمان مرکز کے انچارج ڈاکٹر خالد العثمانی نے کہا کہ 850 ٹن وزنی 20700 رمضان راشن تھیلے تقسیم کیے جائیں گے۔ ہر تھیلے میں رمضان کے دوران ایک فیملی کی ضرورت کے بقدر کھانے پینے کی اشیا مہیا کی گئی ہیں۔ اس پروگرام سے 20700 خاندان کے ایک لاکھ 24 ہزار 200 افراد فیض یاب ہوں گے۔ رمضان راشن پیکٹ بلوچستان کے دس علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے-  
سعودی سفیر المالکی نے کہا کہ رمضان راشن پروگرام شاہ سلمان مرکز کے انسانیت نواز منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اس پروگرام کی بدولت بلوچستان کے یتیم اور غریب لوگ فیض یاب ہوں گے- (فوٹو ایس پی اے)

زبیدہ جلال نے کہا کہ  دل کی گہرائی سے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور قدرو منزلت کا اظہار ضروری سمجھتی ہوں۔ مرکز کے اس پروگرام کی بدولت بلوچستان کے یتیموں، ناداروں اور غریبوں کے گھروں میں روشنی ہوگی۔
زبیدہ  جلال نے کہا کہ یہ امدادی پروگرام سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ گہرے تعلقات کی روشنی علامت ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: