Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پنجے کھو دینے کے بعد بھی میں ملکہ ہی رہوں گی‘

ایانہ ولیمز کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی سات سو تینتیس اعشاریہ پچپن سینٹی میٹر(تقریباً 24 فٹ) تھی (فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ)
دنیا میں سب سے زیادہ لمبے ناخن رکھنے والی خاتون نے ناخن کٹوا دیے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام کے اندراج کا اعزاز رکھنے والی ایانہ ولیمز کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی سات سو تینتیس اعشاریہ پچپن سینٹی میٹر(تقریباً 24 فٹ) تھی۔
برطانوی اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق ایانہ کہتی ہیں کہ ’پنجے کھو دینے کے بعد بھی میں ملکہ ہی رہوں گی‘
 ایانہ نے 30 سال تک ناخن بڑھائے اس کے باوجود بھی کہ انہیں روزانہ ان کی وجہ سے گھریلو کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا جیسے کپڑے دھونے اور بیڈ شیٹس بدلنا وغیرہ۔
ریکارڈ حاصل کرنے کے بھی کافی سال بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب تبدیلی کا وقت ہے، ایک نئی زندگی کی شروعات کے لیے، جس میں وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں تاہم ساتھ ہی وہ یہ اعتراف بھی کرتی ہیں کہ وہ اپنے لمبے ناخنوں کو ہمیشہ مِس کریں گی۔

ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے عجائب گھر میں رکھے جائیں گے (فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ)

رپورٹ کے مطابق ایانہ نے گنیز بُک کو بتایا کہ ’میں نے چند عشروں تک ناخن نہیں کاٹے لیکن اب میں ایک نئی زندگی کے لیے تیار ہوں، مجھے معلوم ہے کہ ان کی کمی محسوس ہوگی، مگر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’لمبے ناخنوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں بہت محتاط زندگی گزارنا پڑی کہ کہیں وہ خود کو ان سے زخمی نہ کر لیں یا پھر تڑوا نہ بیٹھیں۔‘
ایانہ کے بقول ’ناخن رہیں نہ رہیں مگر میں ملکہ رہوں گی کیونکہ انہوں نے مجھے نہیں بنایا بلکہ میں نے انہیں بنایا۔‘

انہوں نے مسلسل تیس سال تک ناخن نہیں کاٹے تھے (فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ)

ناخن کٹوانے سے قبل ایانہ کو ہر چند روز بعد تین سے چار پالش کی بوتلوں کی ضرورت پڑتی اور اس پر بہت وقت لگتا۔
ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ’بیلیو اٹ آر ناٹ‘ عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
زندگی میں آسانی پیدا ہونے پر پرجوش ایانہ نے اس بات کی تردید نہیں کی مستقبل میں وہ انہیں پھر سے نہیں بڑھائیں گی۔
ایانہ کا نام 2017 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا تھا اس سے قبل یہ اعزاز لی ریڈمونڈ کے پاس تھا۔

شیئر: