Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سیشن سے قبل تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے ویکیسن لگوانا لازمی

وزارت تعلیم نے کورونا ویکسین کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل تمام عملے کے لیے کووڈ 19 کورونا وائرس ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے تمام تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے کورونا ویکسین کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اعلیٰ قیادت کی ہدایت ہے کہ ’سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی ادارے اپنے عملے اور اداروں سے رجوع کرنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔‘
محکمہ تعلیم ریاض کے ڈائریکٹر جنرل حمد الوھیبی نے کہا ہے کہ ’وزیر تعلیم کی جانب سے نئی پابندی کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ طلبہ معمول کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور پورے ملک میں معمول کی زندگی جلد از جلد بحال ہو سکے۔‘
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’یہ بھی خواہش ہے کہ تدریسی اور انتظامی عملہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ ہو جائے۔
حمدالوھیبی نے بتایا کہ ’ویکسین مہم  شروع کردی گئی ہے۔ وزارت تعلیم کے ماتحت کورونا ایس او پیز کمیٹی اس حوالے سے اہم اقدامات کررہی ہے۔‘

 

شیئر: