Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کو گاڑی سے روند کر فرار ہونے والا سعودی گرفتار 

واقعہ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الشہری نے کہا ہے کہ ’ایک تجارتی مرکز کے سامنے مقیم غیرملکی کو گاڑی سے روند کر فرار ہونے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان محمد الشہری نے بتایا کہ ’واقعہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ مقامی شہریوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مفرور شہری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔‘ 
ترجمان نے بتایا کہ ’سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے الخبر پولیس کی مدد سے سعودی شہری کی شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔‘
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مقامی شہری نے جس گاڑی سے مقیم غیرملکی کو روندا تھا وہ گاڑی کے اصل مالک کے گھر کے سامنے سے چوری کی تھی اور اس کے شیشوں پر بلیک پلاسٹک شیٹ لگی ہوئی تھی۔‘
تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ سعودی شہری بلیک پلاسٹک کوڈ کروا کر دکان سے پیسے دیے بغیر فرار ہو رہا تھا۔
فرار ہوتے وقت راستے میں مقیم غیرملکی آ گیا ان کا تعلق عرب ملک سے تعلق تھا۔ غیرملکی کو زخمی حالت میں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔‘ 
پولیس ترجمان ن کے مطابق سعودی شہری کو مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: