Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

’کل بدھ کو 24 کیرٹ کا ایک گرام 210.39 ریال میں فروخت کیا جا رہا تھا‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کل بدھ کے مقابلے میں آج جمعرات کو 24 کیرٹ سونے کی قیمت کم ہوکر 209.91 ریال فی گرام ہوگئی ہے۔
جبکہ کل بدھ کو 24 کیرٹ کا ایک گرام 210.39 ریال میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
اسی طرح 22 کیرٹ سونا 192.42 ریال فی گرام، 21 کیرٹ 183.68 ریال فی گرام اور 18 کیرٹ سونا 157.44 ریال فی گرام ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 12 کیرٹ سونے کی بھی مانگ ہے جس کی قیمت 104.96 ریال فی گرام ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ اس سے پہلے عالمی منڈی سے متاثر ہوکر سونے کی قیمتیں گر گئی تھیں۔
 

شیئر: