سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی اے سی اے) نے جون 2025 کے دوران ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کے خلاف مسافروں کی شکایات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
جون میں مجموعی طور پر 1370 شکایات موصول ہوئیں۔ سب سے کم شکایات فلائی ناس کی سامنے آئی ہیں۔
فلائی ناس کی ایک لاکھ مسافروں پر 26 شکایات موصول ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر سعودی ایئرلائنز رہی، ایک لاکھ پر 32 شکایات ریکارڈ پر آئیں۔ تیسرے نمبر پر فلائی اے ڈیل رہی، 34 شکایات تھیں۔ تینوں ایئرلائنز نے 100 فیصد شکایات کے بروقت حل کی شرح حاصل کی۔
مزید پڑھیں
-
ریاض ایئر مزید جدید طرز کے طیارے خریدے گیNode ID: 881443
-
شاہ فہد ایئرپورٹ مملکت کی سطح پر سرفہرستNode ID: 881974
جون میں مسافروں کو سب سے زیادہ شکایات پروازوں سے متعلق ایشوز، سامان کی ہینڈلنگ اور ٹکٹنگ کے بارے میں تھیں۔
انٹرنیشنل ایئرپورٹس میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جہاں سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کیا جاتا ہے 15 شکایات ملیں جو فی لاکھ مسافروں پر صرف 0.4 ہے۔ بروقت حل کی شرح سو فیصد رہی۔
سالانہ 60 لاکھ سے کم مسافروں کی کیٹیگری میں ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسب سے کم شکایات سامنے آئیں، جہاں صرف ایک شکایت ریکارڈ پر آئی۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں کنگ سعود ایئرپورٹ کی کارکردگی نمایاں رہی یہاں بھی ایک شکایت رپورٹ ہوئی ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے رپورٹ کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، مسافروں کو درست معلومات فراہم کرنا اور ایوی ایشن سیکٹر میں سروس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
مسافر 24 گھنٹے کال سینٹر، واٹس ایپ، سوشل میڈیا ، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔