رابطہ عالم اسلامی نے فرانسیسی صدر ایمانویل میخکواں کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا گیا ہے۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فرانسیسی صدر کے اس اہم فیصلے کو سراہا اور اس اقدام کو انصاف اور دائمی امن کی طرف ایک قدم قرار دیا۔
مزید پڑھیں
-
فرانس، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، صدر ایمانویل میکخواںNode ID: 892630
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا وہ بھی فرانس کے اس فیصلے کی پیروی کریں۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر پھر زور دیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کو فوری بند کرائے اور1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کی سپورٹ کریں جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔
یاد رہے سعودی عرب نے بھی فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت اس تاریخی فیصلے کو سراہتی ہے جو فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پراتفاق رائے کا اعادہ کرتا ہے۔‘
صدر ایمانویل میخکواں نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ’فرانس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘
فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ ’مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے تاریخی عزم کے مطابق میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘