سعودی عرب میں ریلوے کے شعبے میں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 36.5 ملین سے زیادہ مسافروں نے ٹرین خدمات کا استعمال کیا۔ یہ تعداد رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ایک ملین زیادہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) کا کہنا ہے مملکت میں اربن ریل سروس میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اپریل سے جون 2025 کے دوران 33.8 ملین مسافروں نے مملکت بھر میں میٹرو سسٹم کا استعمال کیا۔
ریاض میٹرو سے سب سے زیادہ 23.6 ملین افراد نے سفر کیا اور سرفہرست رہی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ریلوے سے تین ماہ کے دوران 8 ملین افراد کا سفرNode ID: 860501
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آٹومیٹڈ پیپل موور (اے پی ایم) سے 7.76 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی (ریاض) میں کیمپس ریل کے ذریعے 512 ہزار سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔
انٹرسٹی ٹرین سروسز میں بھی دس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سعودی شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 2.67 ملین سے زیادہ رہی۔
ریل کے ذریعے 4.08 ملین ٹن سامان اور 2 لاکھ 32 ہزار کنٹینرز کی ترسیل کی گئی۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ٹرانسپورٹیشن کے محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ذرائع کی فراہمی، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور مملکت میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ریلوے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔