Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا رمضان سے قبل انڈین عوام کے لیے کھجوروں کا تحفہ

وزارت اسلامی امور اور دعوت اسلامی نے 24 ممالک میں شاہ سلمان کی جانب سے بطور تحفہ کھجور تقسیم کیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے رمضان کی آمد پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے چار ٹن کھجوروں کا تحفہ انڈین عوام میں تقسیم کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کھجوروں کی تقسیم کا عمل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔
وزارت اسلامی امور کے اتاشی کے ذریعے 24 ممالک میں شاہ سلمان کی جانب سے بطور تحفہ کھجوریں تقسیم کی گئیں۔
سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت 16 ممالک میں افطار کا پروگرام شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
افطار میں روزہ داروں کو خوراک کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا۔

شیئر: