Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فارماسوٹیکل فیکٹریاں 36 فیصد مقامی ضرورت پورا کرنے لگیں

مملکت کا فارماسوٹیکل شعبہ سالانہ 1.5 بلین ریال سے زیادہ ادویات برآمد کرتا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی فارماسیوٹیکل انڈسٹریز اینڈ میڈیکل ایپلائینسز کارپوریشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 40 سے زیادہ رجسٹرڈ فارماسوٹیکل  فیکٹریاں ہیں جو مقامی مارکیٹ کی 36 فیصد ادویات کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق محمد النحاس نے کہا کہ مملکت کا فارماسوٹیکل شعبہ سالانہ 1.5 بلین ریال سے زیادہ ادویات برآمد کرتا ہے اور اس کا تخمینہ 5 فیصد رہتا ہے۔
محمد النہاس نے یہ بات سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کے کمپنی کے دورے کے موقع پر کہی ہے۔
سبیماکو کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر (سی ای او) خالد الخطاف نے کہا کہ سبیماکو 415 فارماسوٹیکل مصنوعات تیار کرتی ہے اور 14 ممالک میں 234 سے زیادہ مصنوعات برآمد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 کے دوران کمپنی کی پیداوار 36 پروڈکشن لائنز کے ذریعے 1.73 بلین سے زیادہ معالجاتی یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔ سبیماکو کی  فارماسوٹیکل فیکٹریوں اور اس کے ذیلی اداروں میں لائسنس کے تحت 50 سے زیادہ نئی دوائیں تیار کی جائیں گی۔
فیکٹری میں فارماسوٹیکل کی تمام اقسام تیار ہوتی ہیں جن میں ٹیبلٹ، انجیکشن، سیرب، سپوسیٹریز، انیٹی بائیوٹک، کیپسول اور مرہم شامل ہیں۔
سبیماکو کے سی ای او خالد الخطاف نے کہا کہ سبیماکو سعودی عرب کی سب سے بڑی فارما کمپنی ہے  جو 2020 میں 12.2 ملین نسخے تیار کرتی ہے اور اپنے قریبی حریف سے 1.7 ملین زیادہ ہے۔ اس کا مارکیٹ شیئر 11.6 فیصد ہے جو نجی شعبے کی تمام بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 34 ممالک کو  ادویات برآمد کرتا ہے اور وہ افریقہ، یورپ اور ایشیا کے 9 نئے ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کمپنی کے تقریباً نصف ملازم سعودی ہیں۔
سبیماکو کے سی ای او نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران سعودی عرب میں ڈرگز کی سکیورٹی محفوظ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
سعودی فارماسوٹیکل مارکیٹ کا تخمینہ 34 بلین ریال ہے اور سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل اس میں اضافہ کرنے کی کوشش کر کی تصدیق رہی ہے تاکہ سعودی وژن 2030 کے تحت ڈرگز کی سکیورٹی کو اسٹریٹیجک مقصد کے طور پر حاصل کیا جا سکے۔

شیئر: