Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی پروازیں 17 مئی سے بحال کرنے کی تیاریاں

ائیر لائن کی حدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح جاسر کی سربراہی میں سعودیہ ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ ماہ سے بیرونی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے تیاریوں پر بحث کی گئی۔ 
ویب نیوز سبق کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فضائی سروس کی بحالی کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے جن میں ایئرلائن کی حدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز بھی شامل تھیں۔ 
وزیر ٹرانسپورٹ نے ادارے کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز کے تحت عمل کرنے کے اقدام کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ 
انہوں نے اندرون ملک پروازوں کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے ایئرلائن کے مسافروں کا ہر طرح سے خیال رکھنے پر ادارے کی آپریشنل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ 
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے 17 مئی کو سعودی عرب کے تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے آئندہ ماہ سروس شروع کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

شیئر: