Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ کے ٹکٹ اجرا سے ایک سال تک موثر ہوں گے‘

سعودی عرب نے تین فروری  2021  کو  رات 9 بجے سے  20 ملکوں سے مملکت آمد پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی لگادی ہے- (فوٹو: ٹوئٹر)
السعودیہ ایئرلائن نے کہا ہے کہ ایئرلائن کے ٹکٹس اجرا سے ایک سال تک موثر ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ایک مسافر نے استفسار کیا تھا کہ ’وہ کویت سے جدہ کی پرواز پر بکنگ کرائے ہوئے ہے- سعودی حکومت نے پروازوں پر پابندی لگادی ہے- آیا اسے نئی صورتحال کے باعث ٹکٹ کے پیسے واپس ملیں گے یا نہیں‘؟ 

 

السعودیہ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اس استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹکٹ اجرا کی تاریخ سے ایک برس تک کے لیے موثر ہوگا- پروازیں بحال ہونے کی صورت میں بلا کسی فیس نیا ریزرویشن کرایا جاسکتا ہے‘- 
سعودی عرب نے تین فروری  2021  کو  رات 9 بجے سے  20 ملکوں سے مملکت آمد پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی لگادی ہے- ممنوعہ ممالک میں پاکستان، انڈیا، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور فرانس اور جاپان شامل ہیں-

شیئر: