Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

ملزمان کے خلاف چوری اور لوٹ مار کی متعدد وارداتیں درج تھیں۔( فوٹو اخبار 24) 
سعودی عرب میں ریاض ریجن پولیس نے چوری اور لوٹ مار کے متعدد وارداتوں میں غیر ملکیوں پر مشتمل 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی نے نے ریجنل پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو نامعلوم ملزمان کی تلاش تھی جن کے حوالے سے چوری اور لوٹ مار کی متعدد وارداتیں درج تھیں۔ 
پولیس اہلکاروں کی مخصوص ٹیم نے ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا جو چاڈ کے باشندے ہیں۔ گروہ کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے زبردستی گاڑیاں چھین کرانہیں لوٹ مارکی وارداتوں میں استعمال کیا۔ 
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اس میں رکھی ہوئی قیمتی اشیا بھی چرائی جبکہ راہ گیروں سے لوٹ مارکی وارداتیں کیں۔ 
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ اور چھینی گئی گاڑیاں بھی برآمد کرلیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ درج کرنے کے بعد گروہ کے ارکان کو پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیاجہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں بھیجاجائے گا۔ 

شیئر: