Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : متعدد وارداتوں میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم مسروقہ زیورات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے چوری و دھوکے بازی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 10 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ریجنل پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ ملزمان میں 5 سعودی ، 4 غیر ملکی اور ایک پناہ گزیں شامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں تیس اور 40 برس کے درمیان ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں دھوکے بازی کی وارداتیں کی۔
میجر الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ 90 ہزار ریال 155 کیش مشینیں، 1047 گرام سونے کی زیورات ، 4 عدد آتشی اسلحہ جن میں پستول اور کلاشنکوف شامل تھیں برآمد ہوا ۔
ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی ، لوٹ مار اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرکے انکا چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں سے مزید تفتیش کے بعد کیس عدالت کو ارسال کیاجائے گا۔

شیئر: